Saturday, April 27, 2024

کلر سیداں، پولیس کی فائرنگ سابق کونسلر کی ہلاکت پر اہل علاقہ کا تھانے کا گھیراؤ

کلر سیداں، پولیس کی فائرنگ سابق کونسلر کی ہلاکت پر اہل علاقہ  کا تھانے کا گھیراؤ
November 29, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی کے علاقے کلر سیداں میں پولیس کی فائرنگ سے سابق کونسلر کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پر اہل علاقہ نے تھانے کا گھیراؤ کرلیا، وحید انجم کے ورثا کی درخواست پر پولیس اہلکاروں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ ترجمان پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ سنیپ چیکنگ کے دوران سابق کونسلر نے گاڑی پولیس اہلکار حبیب اختر پر چڑھا دی۔ اہلکار کے زخمی ہونے پر ساتھی اہلکار تقدیس اختر نے فائرنگ کی جس سے سابق کونسلر جاں بحق ہوگیا، زخمی اہلکار اسپتال میں زیرعلاج ہے۔