Saturday, May 18, 2024

کلثوم نواز کی خرابی صحت کی وجہ سے نواز شریف لندن جائیں گے : سعد رفیق

کلثوم نواز کی خرابی صحت کی وجہ سے نواز شریف لندن جائیں گے : سعد رفیق
August 23, 2017

لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق کہتے ہیں کلثوم نواز کی صحت کی خرابی کی وجہ سے نواز شریف لندن جائیں گے۔

لاہور میں سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ نے شریف فیملی کے وکیل امجد پرویز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفر نس کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ سارے امتیازی فیصلے محمد نواز شریف اور ان کی فیملی کے لیے ہی کیوں؟

 سعد رفیق نے الزام عائد کیا ہے کہ جئ آئی ٹی کی سربراہی واجد ضیا کو کرنا تھی لیکن کوئی اور کرتا رہا۔ بولے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ممبران کوبھی  کنٹرول کوئی اور کرتا رہا۔

 این اے ایک سو بیس میں امیدوار کی تبدیلی کی تجویز زیر غور نہیں۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک معزز جج کی موجودگی میں اس پر نظر رکھنے کے لیے دوسرا معزز جج کیوں ہے ۔؟

امجد پرویز کہتے ہیں سپریم کورٹ کے آخری فیصلے کی مزید تفتیش یا تحقیق کی ضرورت نہیں۔

رانا ثناء اللہ کہتے ہیں انکوائری ٹیم ے سامنے پیش ہونے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ واجد ضیا نے

 کبھی میاں بیوی کے جھگڑے تک کی تفتیش نہیں کی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایسا انکوائری آفیسر جس کی انکوائری سے پہلے ہی رزلٹ آ چکا ہے تو اس آفیسر کے سامنے پیش ہونے کا کیا فائدہ ہو گا۔

امجد پرویز ایڈوکیٹ نے کہا کہ نیب کے قانون میں شہریوں کا جو بنیادی حقوق دئیے گئے ہیں۔ میاں نواز شریف کو ان قوانین سے بھی محروم کیا گیا ہے۔ بولے عدالت عظمی کے آخری فیصلے کی مزید تفتیش یا تحقیق کی ضرورت نہیں ہے۔