Friday, March 29, 2024

کلبھوشن یادیو کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

کلبھوشن یادیو کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
December 25, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) کلبھوشن یادیو کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ بھارتی دہشتگرد کی والدہ اور اہلیہ وزارت خارجہ کے آغا شاہی بلاک میں گئیں تو انہیں پانی پلایا گیا۔
دونوں خواتین کا منہ بھی دھلوایا گیا ۔ سکیورٹی وجوہات پر کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کے کپڑے تبدیل کرائے گئے ۔
انٹرکام، اسپیکرز، سی سی ٹی وی کیمرے اور دیگر آلات بھی نصب تھے ۔
کلبھوشن اور اہل خانہ کے درمیان نصب شیشہ مکمل بلٹ پروف تھا ۔ ملاقات میں کوئی رقت آمیز مناظر نہیں تھے، دہشتگرد کی والدہ انتہائی پرسکون تھیں ۔
بھارتی جاسوس کی اہلیہ کے تاثرات کچھ پریشان کن تھے ۔