Monday, September 16, 2024

کلبھوشن یادیو کون تھا اور کس مقصد سے آیا تھا

کلبھوشن یادیو کون تھا اور کس مقصد سے آیا تھا
April 10, 2017
اسلام آباد(92نیوز)پاک سرزمین کے لئے ناپاک عزائم لے کر آنے والے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے آفسر اور نیوی کے حاضر سروس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو موت کی سزا سنا دی گئی کلبھوشن یادیو تھا کون اور اس نے پاکستان میں جاسوسی نیٹ ورک  کیسے بنایا  اور وہ پاکستان میں کس مکروہ ارادے سے آیا تھا اس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔ جاسوس کلبھوشن یادیو نے بھارتی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی 1987 میں جوائن کی  اور1991 میں بھارتی نیوی میں شمولیت اختیار کی کلبھوشن کی انڈین نیوی میں شمولیت بحثیت کمیشن افسر ہوئی۔ کلبوشن یادیو چودہ سال تک بھارتی بحریہ میں خدمات سرانجام دیتارہا اور2003 میں اسے را کے لئے ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا کردیاگیا۔ دستاویزات کے مطابق کلبھوشن کی ریٹائرمنٹ 2022 میں بطور نیول کمانڈر ہوناتھی ۔ 2003میں کلبھوشن نےفرضی نام سے جعلی پاسپورٹ بنایا جس میں اس کانام حیسن مبارک پٹیل تھا اورایرانی شہر چاہ بہار میں سرمایہ کاری کی آڑ میں جاسوسی نیٹ ورک قائم کرلیا۔کلبھوشن اسی کوڈ نام مبارک حسین پٹیل  کے ذریعے کراچی کے کئی دورے بھی کرچکا ہے پاسپورٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق کلبھوشن انیس ستر میں ہاؤس نمبر 502بی۔۔سلور اوک پوائی ہیرا نندانی گارڈن ممبئی میں پیدا ہوا اوروالد کا نام سدھیر یادیو تھا ۔ کلبھوشن را کے جوائنٹ سیکرٹری انیل کمار گپتا کو براہ راست جواب دہ تھاجو اب بھی بلوچستان اور کراچی میں تخریبی کارروائیوں کا انچارج ہے۔کلبھوشن نے ویڈیو میں پوری قوم کے سامنے یہ اعتراف کیا تھا کہ را بلوچ لبریشن کی کارروائیوں میں پوری طرح ملوث ہے اور اسےسی پیک منصوبہ سبوتاژکرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ کلبھوشن نے گوادراور پسنی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعتراف بھی  کیا۔ کلبھوشن ایران کے ساراوان بارڈر سے پاکستانی سرحدعبور کرتا تھا۔ 3 مارچ 2016 کو کلبھوشن کوبلوچستان کے علاقے ماشکیل سےاس وقت گرفتار کیا گیا۔۔۔جب وہ بلوچ  دہشت گردوں کو‘‘را’’ کے پیغامات پہنچانے کے لئے پاکستان آرہا تھا۔