Monday, September 16, 2024

کلبھوشن یادیو کو سزائے موت ملنے پر بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآیا

کلبھوشن یادیو کو سزائے موت ملنے پر بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآیا
April 13, 2017
اسلام آباد(92نیوز)کلبھوشن یادیو کو سزائے موت ملنے پر بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآیا کرنل (ر) حبیب ظاہر کو بھارتی خفیہ ایجنسی  نے اغوا کرایا ، نوکری کا جھانسہ دینے والی ویب سائٹ سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئےجبکہ  تمام تانے بانے بھارت سے جا ملے ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت ملنے پر بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآیا ہے۔  بھارتی خفیہ ایجنسی را کی طرف سے پاکستان کے سابق کرنل(ر) حبیب کو اغوا کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی  خفیہ ایجنسی نے یہ اقدام انتہائی بوکھلاہٹ  میں کیا۔ کرنل حبیب سے رابطہ کرنے والا نمبر لندن میں رجسٹرڈ  اور  اصلی ہے۔ ابتدائی اطلاعات تھیں کہ برطانوی نمبر  کمپیوٹر جنریٹڈ ہے۔معاملہ برطانوی حکومت سے اٹھایا جا سکتا ہے۔  کرنل حبیب کو نوکری کا جھانسہ دینے والی ویب سائٹ سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات بھی سامنے آ گئے ہیں۔ اس ویب سائٹ کی ہوسٹنگ بگ راک ڈاٹ ان بھارت میں ہے۔ بگ راک کا دفتر نزد اندھیری ریلوے اسٹیشن اولڈ نگر داس روڈ اندھیری ایسٹ ممبئی مہاراشٹر میں ہے۔ بگ راک کا  رابطہ نمبر 00912230797900  بھی  انڈین ہے۔ ویب سائٹ پر جعلی آسامیاں ایک سال سے موجود ہیں۔  سارے معاملے کی کڑیاں  جوڑنے والی  ویب  سائٹ  سٹریٹ سلوشنز  اور تاج محل ویب سائٹ کا کوڈنگ سٹائل بھی ایک جیسا نکلا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ  کرنل ریٹائرڈ حبیب کے خاندان نے اقوام متحدہ کے لاپتہ افراد ورکنگ کمیشن سے رابطہ کر لیا ہے۔