Friday, March 29, 2024

کلبھوشن یادیو کو بھارت کے حوالے کرنے کی کوئی تجویز زیرغورنہیں : سرتاج عزیز

کلبھوشن یادیو کو بھارت کے حوالے کرنے کی کوئی تجویز زیرغورنہیں : سرتاج عزیز
March 3, 2017
  اسلام آباد(92نیوز)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے سینیٹ کو بتایا ہے کہ ”را“ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو بھارت کے حوالے کرنے کی تجویز زیر غور نہیں۔ اعتزاز احسن کہتے ہیں وزیراعظم نوازشریف اپنی زبان سے کلبھوشن کا نام لے لیں وہ پچاس ہزار روپے بلائنڈ فاﺅنڈیشن کو عطیہ کردینگے ۔ تفصیلات کےمطابق کہیں کلبھوشن یادیو کو ریمنڈ ڈیوس کی طرح واپس اس کے ملک تو نہیں بھیجا جائیگا؟؟یہ سوال اٹھایا ہے سینیٹر طلحہ محمود نے سینیٹ کے اجلاس کے دوران جو رضا ربانی کی صدارت میں ہوا ۔طلحہ محمود کے سوال پر مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے تسلی بخش جواب دیا اوربولے ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ کلبھوشن یادیو کے حوالے سے ڈوزئیر اقوام متحدہ کو دے دیا ہے۔ اعتزاز احسن کاکہنا تھا کہ نوازشریف کلبھوشن کا نام اپنی زبان سے لے لیں وہ 50ہزار روپے بلائنڈ فاﺅنڈیشن کو عطیہ کردینگے۔ مشیر خارجہ مسکرائے اور کہنے لگے کہ وہ یہ بات وزیراعظم کے علم میں لائینگے۔ اجلاس کے دوران ایک بار پھر وزراءکی کمی محسوس ہوتی رہی  ان کی عدم موجودگی کا چیئرمین سینٹ نے سخت نوٹس لیا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ اس معاملے پر درگزر کیا جائے کیونکہ پانامہ لیکس کیس کے دوران وزراءکی ڈیوٹیاں لگی تھیں۔ راجہ ظفر الحق کاکہنا تھا کہ  وزراءکو سپریم کورٹ جانے کیلئے کسی نہیں کہا ۔ خوشی کی بات ہے آج کافی عرصے بعد قائد حزب اختلاف بھی ایوان میں آئےہیں ۔  وزراءکی عدم موجودگی کے باعث چیئرمین نے اجلاس پیر کی سہ پہر 3بجے تک ملتوی کردیا۔