Friday, April 19, 2024

کلبھوشن یادیو دماغی مریض قرار دیئے جانے پر بھارتی ناظم الامور پر برہم

کلبھوشن یادیو دماغی مریض قرار دیئے جانے پر بھارتی ناظم الامور پر برہم
October 23, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) بھارتی جاسوس، دہشتگرد کلبھوشن یادیو دماغی مریض اور پاگل قرار دیئے جانے پر بھارتی ناظم الامور پر برہم ہوگیا۔ کلبھوشن یادیو نے بھارتی ناظم الامور کو کھری کھری سنا دیں، کہا آپ نیوی کے کمانڈر کو پاگل اور ذہنی بیمار کہہ رہے ہو، تندرست اور ہشاش بشاش ہوں۔ بھارتی جاسوس، دہشتگرد کلبھوشن یادیو اور بھارتی سفارتکار کے مابین تلخ کلامی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی جاسوس ،دہشتگرد،حاضر سروس کمانڈر کلبھوشن کو 16جولائی کو قونصلر رسائی دی گئی بھارتی ناظم الامور گوروو اہلووالیا نے اس دن قونصلر رسائی کو سبوتاژ کرنے کا منصوبہ بنایا جسے کلبھوشن نے ناکام بنا دیا۔ بھارتی ناظم الامور گوروو آہلووالیا کی کلبھوشن یادیو سے. شدید تلخ کلامی ہوئی، بھارتی ناظم الامور نے کلبھوشن کو دیکھتے ہی دماغی بیمار اور پاگل قرار دے دیا۔ کلبھوشن نے غصے میں بھارتی ناظم الامور کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ نیوی کے کمیشنڈ آفیسر کو پاگل، دماغی مریض کیسے کہہ سکتے ہیں، کلبھوشن کا بھارتی سفارتکار کو جوابمیں بالکل ہشاش بشاش، تندرست اور دماغی طور پر مستعد ہوں۔ ذرائع کے مطابق کلبھوشن کا پاکستانی حکام سے بھی مکالمہ ہوا، کہا کہ ’’ میں تو پاکستان میں بھی مشہور ہوں ‘‘۔ پاکستانی حکام نے جواب دیا ’’ جی ہاں! کیونکہ آپ جاسوسی اور دہشتگردی کے مجرم ہیں ‘‘۔