Friday, April 26, 2024

کلبھوشن یادو کی اہلیہ کے جوتوں میں مشکوک چیز تھی ، ترجمان دفتر خارجہ

کلبھوشن یادو کی اہلیہ کے جوتوں میں مشکوک چیز تھی ، ترجمان دفتر خارجہ
December 26, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز)  ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادو سے ملاقات کے وقت اس کی اہلیہ کے جوتے میٹل ڈیٹیکٹر سے کلیئر نہ ہونے کی وجہ سے اتروائے گئے ۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق جوتوں میں کوئی میٹل کی چیز موجود تھی ۔ جس کی وجہ سے اسے متبادل جوتوں کا جوڑا مہیا کیا گیا۔ کلبوشن کی اہلیہ کے جولری اور دیگر سامان واپس کر دیا گیا تھا ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی دہشتگرد کلبوشن یادو کی اہلیہ کے جوتے میں کوئی چیز چھپائے جانے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔