Saturday, May 18, 2024

کلبھوشن یادو کا عالمی عدالت میں کیس ، پاکستان کے دلائل پر بھارتی وکیل نےسر پکڑ لیا

کلبھوشن یادو کا عالمی عدالت میں کیس ، پاکستان کے دلائل پر بھارتی وکیل نےسر پکڑ لیا
February 19, 2019
دی ہیگ ( 92 نیوز ) عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس اور دہشتگرد کلبھوشن یادو کے کیس کی سماعت کے دوران پاکستان کے دلائل پر بھارتی وکیل نے سر پکڑ لیا۔ بھارتی وکیل نے سر پکڑ لیا پاکستان کی جانب سے پہلے اٹارنی جنرل انور منصور نے دلائل دیے ، انور منصور نے کہا کہ  کلبھوشن یادو سندھ اور بلوچستان میں دہشتگردی کراتا رہا ، بھارت نے پاکستان میں عدم استحکام کیلئے حملے کرائے ۔ اٹارنی جنرل انور منصور پاکستان کی جانب سے وکیل خاور قریشی نے دلائل دیے کہ  ایک طرف تو بھارت نے عالمی عدالت سےرجوع کیا ہے  جب کہ دوسری جانب پاکستان کے سوالات کا جواب دینے سے تحریری طور پر انکار کر چکا ہے۔ پاکستان نےاپنے دلائل میں کہا کہ بھارت نے دہشتگرد کلبھوشن یادو کی شہریت کا اعتراف ہی نہیں کیا ، ابھی تک بتایا ہی نہیں گیا کہ جاسوس  اور دہشتگرد حسین مبارک پٹیل ہے یا کلبھوشن یادو تو قونصلر رسائی کا مطالبہ کیسے کر سکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت بھی  ہمپٹی ڈمٹی  کی طرح جھوٹ کی کمزور دیوار پر بیٹھا ہے ۔ خاور قریشی خاور قریشی نے دلائل میں کہا کہ کلبھوشن کا پاسپورٹ جعلی ہے تو بتایا جائے اصلی کب بنایا گیا، اجیت دوول کے بقول کلبھوشن نے بلوچستان میں دہشتگرد میں اہم کردار ادا کیا،کلبھوشن یادو کیس کے دوران بھارت نے ہمیشہ بد اعتمادی کا مظاہرہ کیا۔ خاور قریشی نے کہا کہ بھارت کہتا ہے کہ جاسوس اور دہشتگرد کلبھوشن کو ایران سے اغوا کیا گیا تو  بھارت نے اب تک ایران سے رابطہ کیوں نہ کیا ،  بھارت سچائی کا راستہ روکنےکیلئے  پاکستان کیخلاف پراپیگنڈا کر رہا ہے ۔بھارت نے پاکستان پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا بے بنیاد الزام عائد کیا ،  ویانا کنونشن کے تحت کیس میں ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فورم موجود ہے ۔