Wednesday, May 15, 2024

کلبھوشن کے وکیل کا معاملہ، بھارت اعتراضات اُٹھا کر قانونی کارروائی سے فرار چاہتا ہے، دفتر خارجہ

کلبھوشن کے وکیل کا معاملہ، بھارت اعتراضات اُٹھا کر قانونی کارروائی سے فرار چاہتا ہے، دفتر خارجہ
December 4, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے کلبھوشن یادیو کیس پر بھارتی دعویٰ جھوٹا قرار دے دیا، دفتر خارجہ کا کہنا ہے بھارت کلبھوشن کے وکیل کے معاملہ پر اعتراضات اُٹھا کر قانونی کارروائی سے فرار چاہتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کے مطابق پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلہ پر عمل کیا اور بھارتی ہائی کمیشن کو کلبھوشن تک رسائی دی۔ کلبھوشن کو وکیل فراہمی کا مقصد قانونی کارروائی کو آگے بڑھانا تھا۔ سفارتی بات چیت میں بھارتی ہائی کمیشن نے وکیل مقرر کرنے سے انکار کیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کلبھوشن کے خلاف قانونی کارروائی پراعلامیہ بے بنیاد ہے۔ ماضی میں بھارت نے اپنے شہری محمد اسماعیل کیلئے پاکستانی وکیل مقرر کیا تھا۔

ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے مزید کہا کہ ہائی کمیشن کے خیال میں وکیل مقرر کرنے سے بھارت کا استثنیٰ کا حق ختم ہو جائے گا، پاکستان کو بھارتی ہٹ دھرمی  پر جاسوس کلبھوشن کے خلاف قانونی کارروائی آگے بڑھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔