Monday, September 16, 2024

کلبھوشن کے معاملے پرمعافی کی درخواست آرمی چیف سےکی جاسکتی ہے: آئینی ماہرین

کلبھوشن کے معاملے پرمعافی کی درخواست آرمی چیف سےکی جاسکتی ہے: آئینی ماہرین
April 11, 2017
اسلام آباد(92نیوز)بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ جانے کے بیان پر قانونی  اور آئینی حلقوں کا کہنا ہے کہ فیصلے کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا،معافی کی درخواست آرمی چیف سے کی جا سکتی ہے۔ تفصیلات کےمطابق معروف وکیل  بیرسٹر علی ظفر نے نائنٹی  ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن  یادیو معافی کے لئے درخواست دے سکتا ہے  لیکن وہ  فیصلے کو چیلنج نہیں  کرسکتا ۔ آئینی ماہر بیرسٹر فروغ  نسیم نے کہا کہ بھارت نے تسلیم کرلیا ہےکہ جاسوس کا نام  حسین مبارک نہیں کلبھوشن یادیو ہے وہ  آرٹیکل 199 کے تحت سپریم کورٹ جا سکتا ہےْ قانونی ماہرین نےو اضح کیا کہ بھارتی ایجنٹ کو سزائے موت دینے کا فیصلہ مشکل ضرور  تھا لیکن یہ بالکل درست ہے۔