Thursday, April 25, 2024

کلبھوشن کے معاملے پر لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے، مشاہد اللہ

کلبھوشن کے معاملے پر لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے، مشاہد اللہ
July 30, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے سینٹ میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کلبھوشن اس ملک میں موجود نہیں۔ اس معاملے میں لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے۔ مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کو ہمارے دور میں پکڑا گیا اور سزائے موت ہوئی، جو بھی چیزیں ہیں ان پر لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے۔ ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ ہمیں برا بھلا کہنے اور الزامات لگانے کا بہت شوق ہے مگر کرنے کا کام نہیں کرنا۔ دو ٹک ٹاک اسٹارز کبھی کہیں کبھی کہیں نظر آتی ہیں، ٹک ٹاک اسٹار دفتر خارجہ اور وزیراعظم ہاؤس میں بھی نظر آئیں، وزیراعظم اور وزیرخارجہ کی سیٹ کوئی مذاق ہے؟۔ وزیرخارجہ کو ٹک ٹاک لڑکیوں پر ایکشن لینا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ نے قینچی پکڑی ہوئی تھی ایسا لگا کہ وہ پروفیشنل آدمی ہیں، وزیرخارجہ نے بتا دیا کہ بال کاٹنے آتے ہیں، ہمارے بھی کاٹیں۔ مشاہد اللہ نے مزید کہا کہ روزانہ تحقیقاتی کمیشن بن جاتا ہے، ہمیں بتائیں کیا آٹے کی قیمت کم ہوگئی؟، ہم ہر چیز کا حساب لیں گے، مالم جبہ، بلین ٹری، کراچی کی بارش کا حساب لیں گے۔ وفاقی وزیر نے نالوں کی صفائی کیلئے کروڑوں روپے اکھٹے کئے، انکا حساب دیں۔ یہ لوگو سرعام کہتے ہیں ہم نے صرف اپوزیشن کو پکڑنا ہے، دم پر پاؤں آتا ہے تو کہتے ہیں ہمارے دور میں ایک بھی کیس نہیں بنا۔