Tuesday, April 16, 2024

کلبھوشن کیس کا فیصلہ انصاف کی جیت ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب

کلبھوشن کیس کا فیصلہ انصاف کی جیت ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
July 18, 2019
لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے  کلبھوشن جادیو  کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عالمی عدالت کا فیصلہ انصاف کی جیت ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو دنیا بھر میں سرخرو کیا ،  بھارت کا جھوٹ  کا بیانیہ شکست کھا گیا ،پاکستان امن پسند ملک ہے ، فیصلے سے بھارت کی پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کلبھوشن کیس کا فیصلہ بھارت کیلئے شرمندگی اور ہزیمت کا باعث ہے۔

کلبھوشن یادیو ہمارا جاسوس ہے، بھارتی میڈیا کا اعتراف

جاسوس کلبھوشن جادیو  نے بھارتی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی 1987 میں جوائن کی  اور1991 میں بھارتی نیوی میں شمولیت اختیار کی کلبھوشن کی انڈین نیوی میں شمولیت بحیثیت کمیشن افسر ہوئی۔ کلبھوشن جادیو   14 سال تک بھارتی بحریہ میں خدمات سرانجام دیتارہا اور2003 میں اسے را کے لئے ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا کردیاگیا۔ دستاویزات کے مطابق کلبھوشن کی ریٹائرمنٹ 2022 میں بطور نیول کمانڈر ہوناتھی ۔ سال 2003میں کلبھوشن نےفرضی نام سے جعلی پاسپورٹ بنایا جس میں اس کانام حسین مبارک پٹیل تھا اورایرانی شہر چاہ بہار میں سرمایہ کاری کی آڑ میں جاسوسی نیٹ ورک قائم کرلیا۔

کلبھوشن یادیو کون تھا اور کس مقصد سے آیا تھا

کلبھوشن اسی کوڈ نام مبارک حسین پٹیل  کے ذریعے کراچی کے کئی دورے بھی کرچکا ہے پاسپورٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق کلبھوشن انیس ستر میں ہاؤس نمبر 502بی سلور اوک پوائی ہیرا نندانی گارڈن ممبئی میں پیدا ہوا اوروالد کا نام سدھیر یادیو تھا ۔ کلبھوشن را کے جوائنٹ سیکرٹری انیل کمار گپتا کو براہ راست جواب دہ تھا،کلبھوشن نے ویڈیو میں پوری قوم کے سامنے یہ اعتراف کیا تھا کہ را بلوچ لبریشن کی کارروائیوں میں پوری طرح ملوث ہے اور اسےسی پیک منصوبہ سبوتاژکرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ کلبھوشن نے گوادراور پسنی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعتراف بھی  کیا ، بھارتی جاسوس اور دہشتگرد ایران کے ساراوان بارڈر سے پاکستانی سرحدعبور کرتا تھا۔ 3 مارچ 2016 کو کلبھوشن کوبلوچستان کے علاقے ماشکیل سےاس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ بلوچ  دہشت گردوں کو‘‘را’’ کے پیغامات پہنچانے کے لئے پاکستان آرہا تھا۔