Saturday, April 20, 2024

کلبھوشن کی سزا کے تناظر میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کی افواہیں غلط ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

کلبھوشن کی سزا کے تناظر میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کی افواہیں غلط ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر
November 13, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے بھارتی دہشتگرد کلبھوشن کی سزا کے تناظر میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کی افواہیں غلط ہیں۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1194593433203216385 ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ پیغام میں کہا بھارتی جاسوس کے کیس پر نظر ثانی کیلئے مختلف قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ بھارتی دہشتگرد کو عالمی عدالت انصاف سے سزا ہوئی۔ اس حوالے سے حتمی فیصلے سے وقت آنے پر آگاہ کر دیا جائے گا۔