Friday, April 26, 2024

بھارت نے کلبھوشن یادو کے اہلخانہ کی آمد سے متعلق آگاہ کردیا

بھارت نے کلبھوشن یادو کے اہلخانہ کی آمد سے متعلق آگاہ کردیا
December 23, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادوکی والدہ اور اہلیہ کی آمد سے متعلق بھارت نے پاکستان کو آگاہ کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ 25 دسمبر کو کمرشل پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گی اور اسی دن ملاقاتکے بعد واپس روانہ ہو جائیں گی ۔

پاکستان نے انسانی ہمدردی کے تحت بھارتی دہشتگرد اور جاسوس کی والدہ اور اہلیہ کو ملنے کی اجازت دی تھی ۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق کلبھوشن سے اہل خانہ کی ملاقات 25 دسمبر کو ہی ہو گی ، کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ پیر 25 دسمبر کی صبح اسلام آباد پہنچیں گی ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ انکے ہمراہ ہوں گے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے بعد پیر کو ہی کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کی واپسی ہو گی ۔  بھارت نے کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کی سفری تفصیلات سے آگاہ کر دیا ۔