Monday, September 16, 2024

کلبھوشن کو سزائےموت دینےکےفیصلےکےبعد پاکستانی شہریوں کو ویزوں کا اجرا سست کرنےکافیصلہ کرلیا

کلبھوشن کو سزائےموت دینےکےفیصلےکےبعد پاکستانی شہریوں کو ویزوں کا اجرا سست کرنےکافیصلہ کرلیا
April 14, 2017
نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دینے کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد نئی دہلی نے پاکستانی شہریوں کو ویزوں کے اجرا کا عمل سست کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ابتدائی طورپر اہم ترین شخصیات پر ویزاپابندی کا اطلاق کیا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد نئی دہلی نے پاکستانی شہریوں کو ویزے جاری کرنے کاعمل سست کرنے کی ٹھان لی ۔ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق ابتدائی طور پر اہم ترین شخصیات پر ویزا پابندی عائدکرنے کا اطلاق کیا جائے گا تاکہ اقدام کے مؤثر ہونے کا اندازہ لگایا جاسکےجس کے بعد اس کا اطلاق بھارتی ویزا کے حصول کی خواہش رکھنے والے تمام پاکستانیوں پر ہوگا بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق ان شخصیات میں پاکستانی اداکار، فنکار اور گلوکار شامل ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کوابھی تک کوئی خصوصی ہدایات جاری نہیں کی گئیں لیکن اس عمل کو سست کرنے کا آغاز کیا جاچکا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ایسی پابندی کا اطلاق مشکل ہو گا جس میں تمام افراد کو شامل کیا جاسکے،کیونکہ انسانی ہمدردی کے تحت مریضوں اور طلبا سمیت کئی افراد ذمرے میں آتے ہیں۔