Friday, April 26, 2024

کلبھوشن پاکستان میں دہشتگردی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،ترجمان دفتر خارجہ

کلبھوشن پاکستان میں دہشتگردی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،ترجمان دفتر خارجہ
December 25, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کلبھوشن پاکستان میں دہشت گردی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی دہشت گرد کلبھوشن 17 بار پاکستان آیا اور گیا ۔ وقت آنے پر قونصلر کی رسائی دینے یا نہ دینے کا فیصلہ ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ کلبھوشن یادو مہران بیس پر حملے میں ٹی ٹی پی کی مدد کا اعتراف کر چکا ہے ۔ بھارتی دہشتگرد کی اہلکانہ سے ملاقات آخری نہیں تھی۔
پاکستان نے بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو سے اُس کی والدہ اور اہلیہ کی ملاقات کی تفصیلات جاری کر دیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان نے بھارت سے وعدہ نبھا دیا آدھے گھنٹے کی ملاقات کا وعدہ کیا تھا جو 40 منٹ تک جاری رہی ۔
ڈاکٹر فیصل نے واضح کہا کہ یہ ملاقات نہ تو مقدمہ جیتنے کے لئے تھی اور نہ ہی قونصلر رسائی تھی ۔ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ملاقات کرائی گئی ۔
ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کو مقدمے میں صفائی کا پورا موقع دیا گیا ۔ کلبھوشن 17 بار پاکستان آیا۔
ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی جاسو س کو پاکستان میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ۔ جبکہ بھارت پاکستان کے سوالات کے جواب دینے میں ناکام رہا ۔ اُن کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کی والدہ اور خود کلبھوشن یادیو نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔