Friday, April 19, 2024

کلبھوشن عام قیدی نہیں،پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں تفصیلی جواب جمع کرا دیا

کلبھوشن عام قیدی نہیں،پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں تفصیلی جواب جمع کرا دیا
December 13, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کے معاملے پر پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں اپنا تفصیلی جواب جمع کرا دیا ۔
پاکستان نے اپنے جواب میں لکھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن عام قیدی نہیں ہے اس لئے کلبھوشن یادو پر ویانا کنونشن کا اطلاق نہیں ہوتا
پاکستان کے تفصیلی جواب جمع کرانے کے بعد عالمی عدالت اب باقاعدہ سماعت کیلئے تاریخ مقرر کرے گی ۔
پاکستان کی جانب سے مقدمے کے مکمل دفاع کا فیصلہ کر لیا  گیا ہے جس کیلئے پاکستان کی قانونی ٹیم نیدر لینڈ کے شہر دی ہیگ جائے گی ۔