Thursday, April 25, 2024

کلبھوشن جادیو کو وکیل فراہم کرنے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری

کلبھوشن جادیو کو وکیل فراہم کرنے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری
December 3, 2020

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ ٹاسک صرف اسی صورت میں مکمل ہو سکتا ہے جب بھارت کلبھوشن کیس میں بامعانی معاونت فراہم کرے،  اگر کوئی تحفظات ہیں تو بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل آئندہ سماعت پر عدالت کو بتائیں ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے بھی بھارت کو پھر عدالت کے سامنے قونصلر رسائی کی پیشکش کی، بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ کلبھوشن کیس میں پیروی سے متعلق بات چیت چل رہی ہے، بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ بھارت پہلے دوسرے قیدی کے کیس میں فیصلہ چاہتا ہے،،دوسرے بھارتی قیدی سے متعلق اٹارنی جنرل نے معاونت کے لئے  مہلت مانگی ہے۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کو  کیس 14 جنوری کو دن دو بجے دوبارہ سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت دے دی ۔