Thursday, April 25, 2024

کلبھوشن جادیو کو دوسری بار قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ

کلبھوشن جادیو کو دوسری بار قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ
September 2, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان نے  بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کودوسری بار قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ  کرلیا۔ دو اگست کے بعد پاکستان نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو دوسری بار قونصلر رسائی دیدی۔ قونصلر رسائی کیلئے آج  کا دن مقرر کیا گیا  ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا  بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی ویانا کنونشن ،عالمی عدالت انصاف کے فیصلے اور پاکستانی قوانین کے مطابق فراہم کی جا رہی ہے۔ کلبھوشن یادیو بھارتی نیوی کا حاضر سروس کمانڈر، را کا جاسوس ہے۔ وہ دہشتگردی، تخریب کاری اور جاسوسی کے جرائم میں زیر حراست ہے اور بدستور پاکستان کی تحویل میں رہے گا۔ پاکستان نے کلبھوشن یادیو تک 2 اگست بروز جمعہ پہلی قونصلر رسائی دی تاہم بھارت نے شرائط عائد کر دیں کہ اسے جاسوس تک بلا روک ٹوک رسائی فراہم کی جائے، عالمی عدالت انصاف میں 17 جولائی کو پاکستان کی جیت کے بعد بہرحال عدالت نے قونصلر رسائی کی فراہمی کی ہدایت کی تھی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کلبھوشن جادیو کو قونصلر رسائی عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ ہے۔ ہم 9ستمبر کو جنیوا میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائیں گے۔ 2ستمبر کو یورپی یونین پارلیمنٹ میں کشمیر کامسئلہ زیر بحث آئے گا۔۔3 ستمبرکو لندن میں تاریخی مظاہرہ ہوگا۔