Thursday, April 25, 2024

کلاؤڈ برسٹ نے لیسوا میں تباہی مچادی،31افراد جاں بحق،29 لا پتہ

کلاؤڈ برسٹ نے لیسوا میں تباہی مچادی،31افراد جاں بحق،29 لا پتہ
July 16, 2019
مظفر آباد( 92نیوز)آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے لیسوا میں کلاؤڈ برسٹ  نے تباہی مچا دی ، کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلابی ریلے سے 31 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ بہہ جانے والے 29افراد ابھی تک لاپتہ ہیں ، مزید تین لاشیں چہلہ کے مقام سے نکال لی گئیں،امدادی کاموں میں پاک فوج کے جوان بھی شریک ہیں۔ کلاؤڈ برسٹ  نے وادی نیلم کے علاقے لیسوا میں تباہی مچادی،ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پانی میں بہہ جانے والے 29 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں،پاک فوج کی مدد سے ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے،امدادی کیمپوں متاثرین کو ادویات اور راشن دیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق دریائے نیلم میں ریسکیو آپریشن جاری ہے،چہلہ کے مقام سے 3 لاشیں ریسکیو 1222 نے نکال لیں،دو افراد کی شناخت نعیم اور زین احمد کے نام سے ہوگئی،دونوں کی میتیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔ آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے لیسوا میں کلاؤڈ برسٹ سے سیلاب آگیا جس نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی،ڈیڑھ سو سے زائد گھر اور لیسوا بازار مکمل طور پر تباہی ہوگیا، کئی گاڑیاں بھی پانی میں بہہ گئیں۔