Tuesday, April 16, 2024

کلاسیکل گائیک استاد امانت علی خان کو ہم سے بچھڑے چوالیس برس بیت گئے

کلاسیکل گائیک استاد امانت علی خان کو ہم سے بچھڑے چوالیس برس بیت گئے
September 17, 2018
لاہور (92 نیوز) پٹیالہ گھرانے کے کلاسیکل گائیک استاد امانت علی خان کو ہم سے بچھڑے چوالیس برس بیت گئے لیکن شائقینِ موسیقی آج بھی ان کی کرشماتی آواز کے سحر میں گرفتار ہیں۔ راگ راگنیوں کو تسخیرکرنے والے برصغیر پاک و ہند میں دنیائے موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد امانت علی خان، جنہوں نے خاندان اوراحباب کی مخالفت کے باوجود غزل گائیکی کے میدان میں قدم رکھا اور اپنی دلنشین آواز سے دنیا کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا۔ استاد امانت علی خان کو ہر راگ پر دسترس حاصل تھی، انہوں نے دھنیں بھی کمپوز کیں اور اداکاری کے میدان میں بھی جوہر دکھائے۔ وہ ایک ایسے فنکار تھے جو بکھرتے تو سمیٹے نہیں جاتے تھے اور جب سمٹتے تھے تو ہاتھ نہیں آتے تھے۔ کلاسیکل موسیقی کے استاد نے صرف 45 برس عمر پائی، جس میں سے وہ 27 برس گاتے رہے۔ استاد امانت علی خان تو دنیا سے رخصت ہو گئے لیکن ان کافن انہیں آج بھی چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ رکھے ہوئے ہے۔