Sunday, September 8, 2024

کلاسیک گاڑیوں کی ریلی پشاور پہنچی تو شائقین گاڑیاں دیکھنے امڈ آئے

کلاسیک گاڑیوں کی ریلی پشاور پہنچی تو شائقین گاڑیاں دیکھنے امڈ آئے
November 23, 2018
پشاور (92 نیوز) کراچی سے چلنے والی کلاسیک گاڑیوں کی ریلی مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچی تو شائقین پرانے ماڈل کی گاڑیاں دیکھنے امڈ آئے۔ بچے اور بڑے اپنی عمر سے پرانی  کلاسیک گاڑیاں دیکھ کر حیرت زدہ ہو گئے ۔ پشاور میں ریلی کے شرکاء کی روایتی انداز میں میزبانی کی گئی۔ نمائش میں رولز 1939 ماڈل کی رائس گاڑی سے لے کر نئی بی ایم ڈبلیو، فورڈ سے لے کر مرسڈیز تک کی گاڑیاں کلاسیک گاڑیوں کے شوقین افراد کی توجہ کا مرکز ہیں۔ ریلی میں پشاور پہنچنے والی خواتین کا جوش و جذبہ بھی دیدنی تھا۔ کلاسک کار ریلی کے شرکاء ہفتے کے روز پشاور کے قلعہ بالا حصار سے خیبرایجنسی روانہ ہوں گے۔ لنڈی کوتل میں ان کا اگلا پڑائو ہو گا۔