Friday, March 29, 2024

کل کے ضمنی الیکشن کا نتیجہ کٹھ پتلی سیاست کرنے والوں کیلئے ایک پیغام ہے ، بلاول بھٹو

کل کے ضمنی الیکشن کا نتیجہ کٹھ پتلی سیاست کرنے والوں کیلئے ایک پیغام ہے ، بلاول بھٹو
July 24, 2019
 کراچی (92 نیوز) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کل کے ضمنی الیکشن کا نتیجہ کٹھ پتلی سیاست کرنے والوں کیلئے ایک پیغام ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا گھوٹکی اور سندھ کےعوام کا شکرگزار ہوں۔ این اے 205 کی نشست پہلے سلیکٹیڈ کےساتھ تھی ، اب اپوزیشن کے پاس قومی اسمبلی میں ایک نشست بڑھ گئی۔ گھوٹکی ضمنی الیکشن میں کامیابی سیاسی یتیموں کے لیے واضح پیغام ہے۔ بلاول بھٹو زرداری بولے عوام کےحقوق پر سودے بازی کرینگے تو عبرتناک انجام ہو گا ۔ آج ملک کےعوام مہنگائی کےسونامی میں ڈوب رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے ملک بھر میں سپورٹرز سے اپیل کرتا ہوں کہ مشترکہ احتجاجی جلسوں میں شریک ہوں۔ انہوں نے کہا گھوٹکی کےعوام کو مایوس نہیں کرینگے۔ ہم جدوجہد کرینگے ، لڑینگے۔ بلاول بھٹو نے کہا اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ امیدوار حاصل بزنجو ہے ۔ صاف نظر آرہا ہے کہ حاصل بزنجو اگلے چیئرمین سینیٹ ہونگے ۔حکومت کے کچھ لوگ ہم سے رابطےمیں ہیں وہ ہمیں ووٹ دینگے۔