Saturday, April 27, 2024

جلسے کے بعد بھی مالبات نہ مانے گئے تو لاہور جائینگے ، پیر حمید الدین

جلسے کے بعد بھی مالبات نہ مانے گئے تو لاہور جائینگے ، پیر حمید الدین
December 24, 2017

سرگودھا( 92 نیوز ) پیرآف سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی نے حکومت کو وارننگ دے دی اور کہا کہ اگر جلسہ کے بعد بھی مطالبات نہ مانے گئے تو لاہور جائیں گے ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ کل کی کانفرنس کے بعد بات رانا ثنا اللہ کے استعفے تک نہیں رہے گی ۔

پیر آف سیال شریف حمید الدین سیالوی نے  92 نیوز سے خصوصی گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کانفرنس دھوبی گھاٹ سے بڑھی ہوگی ۔ ہمارا مقصد سیاسی نہیں، ناموس رسالت کیلئے نکلے ہیں ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اگرکانفرنس کے بعد یا استعفی ہوگا یا حکومت جائے گی ۔ گوجرانوالہ کے بعد پاکپتن شریف جائیں گے ساتھیوں اور دوستوں کو بتایا ہے کہ کانفرنس کے لیے لاہور بھی آئیں گے۔

 پیر حمید الدین سیالوی سیال شریف نے کہا کہ  پنڈی اور لاہور میں دھرنا دینے والے کیوں اٹھ گئے ۔ ہم نے دھرنا دیا تو وہ پھر اصل دھرنا ہوگا ۔ رانا ثناء اللہ کی جانب سے قادیانیوں کو مسلمان کہنے کے بعد تحریک کا آغاز کیا تھا میں اکیلا بھی ہوا تو بھی تحریک جاری رہے گی۔

دوسری جانب صاحبزادہ حامد رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے بعد صرف رانا ثنا کے استعفے تک بات نہیں رہے گی ۔ اگر  سیاست کرنا مقصد ہوتا تو فیصل آباد سے لاہور لوگوں کا سمندر لے کر چل پڑتے ۔  حکومت گرانا ہمارے لیے مشکل نہ ہوتا ۔ نون لیگ استعفوں سے خالی ہونے والی نشستوں پر الیکشن کرائے ۔اوقات کا پتہ چل جائے گا۔
دوسری جانب کانفرنس کے انعقاد کی تیاریاں مکمل ہو گئیں ۔ شرکا کیلئے کرسیوں کااہتمام کر دیا گیا ہے ۔