Wednesday, April 24, 2024

کل چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی کی وطن واپسی، ملکی سیاست میں ہلچل بڑھنے کا امکان

کل چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی کی وطن واپسی، ملکی سیاست میں ہلچل بڑھنے کا امکان
April 29, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاناما لیکس اسکینڈل کی تحقیقات کےلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ کل چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی کی وطن واپسی ہو جائے گا۔ چیف جسٹس پاکستان کے جوڈیشل کمیشن پر فیصلے سے ملکی سیاست ہلچل بڑھنے کا امکان ہے۔ انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں۔ پاناما لیکس کی تحقیقات کےلئے جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں۔ چیف جسٹس پاکستان کی وطن واپسی پر منظرنامے سے تمام شکوک وشبہات کے بادل چھٹ جائیں گے۔ ملک کی سیاسی جماعتوں اور عوام کی نظریں چیف جسٹس پاکستان کی وطن واپسی پر جمی ہیں۔ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے کمیشن کے قیام کا حتمی فیصلہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی وطن واپسی پر کریں گے جس کے بعد  سیاسی ہلچل کو نئی جہت ملنے کا امکان ہے۔ حکومت نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے کمیشن کے قیام کیلئے سپریم کورٹ کوخط لکھا تھا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کمیشن کا قیام کب اورکیسے ہوتا ہے۔