Thursday, March 28, 2024

کل پی ڈی ایم نے لاہور میں اپنی سیاست کا جنازہ نکالا، شیخ رشید

کل پی ڈی ایم نے لاہور میں اپنی سیاست کا جنازہ نکالا، شیخ رشید
December 14, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ کل پی ڈی ایم نے لاہور میں اپنی سیاست کا جنازہ نکالا۔ اہل لاہور نے ذمے داری کا ثبوت دیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو پیغام دینا چاہتا ہوں بہت ہوچکا، بیچ منجدھار میں اپوزیشن کی کشتی ڈوبی ہے۔ لانگ مارچ کرنا چاہتے ہیں تو شوق سے کریں۔ آپ ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ آئیں استعفے دیں، 2 مہینے کی ڈیٹ 15 سے 20 فروری ڈال دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا آپ عمران خان سے بات نہیں کرنا چاہتے، جس سے بات کرنا چاہتے ہیں اس سے کروا دیتے ہیں۔ بلاول کے علاوہ 11 میں کوئی منتخب آدمی نہیں ہے۔ پی ڈی ایم نے اپنی سیاست کو خود دفن کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مجھے وزارت داخلہ میں بھیجنے کا فیصلہ کیا، وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے چینی سرمایہ کاروں کو ویزوں میں خاص رعایت دی جائے۔ پاسپورٹ اور آئی ڈی کارڈ کو رعایت بنایا جائے۔ ابھی تک وزارت داخلہ میں کوئی سوشل میڈیا ونگ نہیں تھا۔ ملک میں قانون اور امن و امان اور اسلام آباد میں پولیس کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔