Thursday, April 18, 2024

کل پہلا روزہ ، آج تراویح کے لاکھوں چھوٹے بڑے اجتماعات ہونگے

کل پہلا روزہ ، آج تراویح کے لاکھوں چھوٹے بڑے اجتماعات ہونگے
May 6, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کل پہلا روزہ ہے ، ملک بھر میں آج سے  تراویح  کے لاکھوں  چھوٹے بڑے اجتماعات ہونگے ،کلام الہٰی کی تلاوت کی جائے گی اور  ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ کل پہلا روزہ ہے مگر ماہ رمضان کی برکتیں  آج سے شروع ہوجائیں گی ، ملک بھر  میں  آج پہلی تراویح کا اہتمام کیاجائےگا  اور لاکھوں  تراویح کے چھوٹے بڑے ہزاروں اجتماع ہوں گے ۔ کہیں دس روزہ توکہیں پندرہ روزہ تروایح کا اہتمام کیاجائے گا جبکہ بیشتر مقامات پر پورا رمضان تراویح پڑھائی جائے گی۔

چاند نظر نہیں آیا،پہلا روزہ منگل کو ہوگا

کراچی میں  ایکسپوسینٹر میں تراویح کا بڑااجتماع  ہوگا ، ایم اے جناح روڈ  ، نیو میمن مسجد میں بھی تراویح کو بڑا اجتماع ہوگا جبکہ کئی شادی ہال میں بھی تراویح کے اجتماع منعقد ہونگے۔ لاہور میں بادشاہی مسجد ، داتا دربار سمیت بڑے اور چھوٹے  تراویح اجتماعات ہوں گے ،کئی مقامات پرتراویح کے ساتھ قرآن پاک کا ترجمہ اور تفسیر بھی بیان کی جائے گی۔ ملک و قومی کی ترقی  اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔