Thursday, September 19, 2024

کل پرائیویٹ سکول کھلیں گے یا نہیں ؟ مالکان اور حکومت آمنے سامنے

کل پرائیویٹ سکول کھلیں گے یا نہیں ؟ مالکان اور حکومت آمنے سامنے
March 7, 2016
لاہور (92نیوز) بھاری فیسیں وصول کرنے والے سکول مالکان کی ہٹ دھرمی برقرار۔ کل پنجاب بھر میں ستانوے فیصد سکولز کھلیں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کہتے ہیں سکولوں کے مسائل پر سفارشات کیلئے دس رکنی کمیٹی بنائی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ستانوے فیصد پرائیویٹ سکول مالکان نے منگل کے روز ہڑتال نہ کرنے اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود نے پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشنز سے رابطہ کیا جس میں ستانوے فیصد تعلیمی اداروں نے کل ہڑتال نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ صوبائی وزیر کے مطابق منگل کے روز صوبہ بھر کے پرائیویٹ سکولوں کی اکثریت کھلی رہے گی اور پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے اس حوالے سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پنجاب حکومت اور پرائیویٹ سکول مالکان کے درمیان آج شام مذاکرات ہوں گے جس میں وزیر تعلیم رانا مشہود ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔