Monday, September 16, 2024

پاکستان کا ہر ذی شعور فرد آج ووٹ کاسٹ کر کے اپنا قومی فریضہ انجام دے گا

پاکستان کا ہر ذی شعور فرد آج ووٹ کاسٹ کر کے اپنا قومی فریضہ انجام دے گا
July 25, 2018
لاہور ( 92 نیوز) 92 نیوز کا نعرہ  ’’ووٹ پاکستان‘‘ ہر پاکستانی کی آواز بن گیا۔  پاکستان کا ہر ذی شعور فرد آج ووٹ کاسٹ کر کے اپنا قومی فریضہ سرانجام دے گا ، ملک بھر میں مجموعی طور پر10 کروڑ59لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز قومی اسمبلی کے272اور صوبائی اسمبلیوں کے577حلقوں کیلئے حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ الیکشن کمیشن کے اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 272اور صوبائی اسمبلیوں کی 577نشستوں کے لئے 10کروڑ 59 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔  5کروڑ 92لاکھ 24ہزار سے زائد مرد اور 4کروڑ 67لاکھ 31ہزار سے زائد خواتین ووٹرز اپنے اپنے امیدوار کے حق میں ووٹ کے ذریعے فیصلہ دیں گے۔ اسلام آباد میں 7لاکھ65ہزار سے زائد، جبکہ پنجاب میں 6کروڑ 6لاکھ72ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ،خیبرپختونخوا میں ایک کروڑ78لاکھ، سندھ 2کروڑ23لاکھ93ہزار سے زائد، جبکہ بلوچستان میں 42لاکھ99ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز جمہوری عمل میں حصہ لیں گے ۔ پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی، ملک بھر میں85ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، جن میں 2لاکھ 84ہزار 600سے زائد پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ ملک بھر میں 21کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں جن میں پہلی مرتبہ سکیورٹی فیچر بھی شامل ہے ۔  قومی اسمبلی کے لئے سبز جبکہ صوبائی اسمبلی کےلئے سفید بیلٹ پیپر ہوگا ۔