Saturday, May 11, 2024

کل عمران خان اور آصف زرداری ایک ہی کنٹینر پر سوار ہو نگے، ڈاکٹر طاہرالقادری

کل عمران خان اور آصف زرداری ایک ہی کنٹینر پر سوار ہو نگے، ڈاکٹر طاہرالقادری
January 16, 2018

لاہور (92 نیوز) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کہتے ہیں کہ سلطنت شریفیہ کا خاتمہ ہو گا۔ اب استعفی مانگ نہیں رہے استعفی لیں گے احتجاج بارہ بجے شروع ہو گا اور اس کے دو سیشنز ہو نگے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے شریف برادران کو للکارا اور دعوی کیا کہ اب سلطنت شریفیہ کا خاتمہ ہو گا ۔کل جو ہو گا وہ قوم دیکھ لے گی۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے اعلان کیا کہ کل عمران خان اور آصف زرداری ایک ہی کنٹینر پر سوار ہو نگے اور ایک ہی اسٹیج سے خطاب کریں گے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اب استعفی مانگ نہیں رہے بلکہ انہیں استعفی دینا ہوگا ،اب حکمرانوں کو ہر صوررت گھر جانا ہو گا۔

سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے مزید کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے جس کا کل اعلان ہوگا ، آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پرامن احتجاج کریں گے جو ہو گا سب دیکھ لیں گے۔ 

دوسری طرف طاہر القادری نےعمران خان سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا جبکہ آج رات زرداری سے ملنے بلاول ہاؤس جائیں گے۔