Thursday, April 25, 2024

عبوری ضمانت میں توسیع نہ ہونے پر سعداورسلمان رفیق کی گرفتاری کا امکان

عبوری ضمانت میں توسیع نہ ہونے پر سعداورسلمان رفیق کی گرفتاری کا امکان
October 23, 2018
لاہور  ( 92 نیوز)پیراگون کیس میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی آج عبوری ضمانت میں توسیع نہ ہونے پران کی گرفتاری کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی جانب سے گرفتاری وارنٹ نیب لاہور کے پاس موجود ہیں ۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے گرفتاری کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے  جس کا آج آخری روز ہے ۔ عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے خواجہ برادران کی جانب سے کل درخواست دی جائے گی ۔