Saturday, April 20, 2024

کل سے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

کل سے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان
December 6, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) مغربی ہواؤں کے سسٹم کی ملک کے بالائی علاقوں میں انٹری ہو گئی۔ کل سے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفباری کا سلسلہ پیر کے روز سے شروع ہورہا ہے جو بدھ کے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارشوں اور برف باری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت چترال ،دیر ،سوات ، شانگلہ ، بونیر ،کوہستان ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ بارشوں اورپہاڑوں پر برفباری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں دھند کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جو مزید بڑھے گی۔ دھند کا سلسلہ خیبرپختونخوا اور سندھ تک پھیل سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شدید دھند دسمبر کے آخر تک جاری رہے گی۔ اگلے دو دن میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔