Friday, April 19, 2024

کل سے متحدہ عرب امارات کیلئے پی آئی اے کا فضائی آپریشن بحال ہو جائے گا

کل سے متحدہ عرب امارات کیلئے پی آئی اے کا فضائی آپریشن بحال ہو جائے گا
July 8, 2020
 کراچی (92 نیوز) کل سے متحدہ عرب امارات کیلئے پی آئی اے کا فضائی  آپریشن بحال ہو جائے گا۔ ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی۔ پی آئی اے پہلے متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے یک طرفہ پروازیں چلا رہا تھا، اب مسافر پی آئی اے کے ذریعے پاکستان سے دبئی، شارجہ، ابوظہبی اور العین کا سفر کرسکیں گے۔ پرواز کی روانگی کے 48 گھنٹوں کے اندر  مسافروں کو لازماً کورونا ٹیسٹ کروا کر منفی رپورٹ بورڈنگ کے وقت پیش کرنا ہو گی۔ متحدہ عرب امارات پہنچنے سے پہلے مسافروں کو ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم بھی  بھرنا ہو گا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا ہے جو پی آئی اے کے دفاتر کے علاوہ ویب سائٹ اور ایجنٹس سے بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔