Friday, March 29, 2024

کل سے شہر قائد میں تیز بارش شروع ہو سکتی ہے ، محکمہ موسمیات

کل سے شہر قائد میں تیز بارش شروع ہو سکتی ہے ، محکمہ موسمیات
August 21, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی والے پھر تیار رہیں۔ مون سون کا نیا سلسلہ شہر کی جانب بڑھنے لگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے شہر قائد میں تیز بارش شروع ہو سکتی ہے۔ حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال کراچی میں مون سون کے چار اسپیلز میں کرنٹ لگنے سے 25 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ۔ تاہم کے الیکٹرک ان واقعات کی ذمہ داری لینے کے بجائے بیشتر واقعات کو شہریوں کی غلطی قرار دیتی رہی، جاں بحق افراد کے لواحقین انصاف کے منتظر ہیں۔ مون سون کے دوسرے اسپیل میں پولیس اہلکار ارشد علی سمیت تین افرارلقہ اجل بنے تھے۔ بارشوں کے تیسرے اسپیل بھی گارڈن فوارہ چوک،لانڈھی  قذافی ٹاؤن،گلشن حدید اورمویشی منڈی کرنٹ لگنے سے چار افرجاں بحق ہوئے تھے ۔ بجلی کی بوسیدہ نظام کے سبب بارشوں کا چوتھا اسپیل بھی شہروں کے لئے خطرناک ثابت ہوا تھا ۔ اورنگی  ٹاؤن، مہران ٹاؤن، اور ابراہیم  حیدری میں  تین افراد کی زندگی کے چراغ بجھ گئے تھے ۔