Thursday, April 25, 2024

کل سے سوچ رہا تھا کہ سیالکوٹ واقعہ پر کیا لکھوں لفظ تو بے عمل ہو گئے ہیں، فواد چودھری

کل سے سوچ رہا تھا کہ سیالکوٹ واقعہ پر کیا لکھوں لفظ تو بے عمل ہو گئے ہیں، فواد چودھری
December 4, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کل سے سوچ رہا تھا کہ سیالکوٹ واقعہ پر کیا لکھوں لفظ تو بے عمل ہو گئے ہیں۔

فواد چودھری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ایسے واقعات صرف 48 گھنٹے ہمیں تکلیف دیتے ہیں۔ پھر سب نارمل ہو جاتا ہے اور تب تک احساس دفن رہتا ہے۔ یہ بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے۔ ہمارے سامنے ملکوں میں خون کے دریا بہہ گئے۔

فواد چودھری نے کہا  ‏ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دئیے ہیں۔ ان بموں  کو ناکارہ نہ کیا تو وہ پھٹیں گے ہی اور کیا کریں گے۔ وقت ریت کی طرح ہاتھوں سے نکل رہا ہے بہت توجہ چاہئے۔