Saturday, April 20, 2024

کل سے بین الاقوامی پروازوں کیلئے محدود پیمانے پر فضائی حدود کھول رہے ہیں، وزیراعظم

کل سے بین الاقوامی پروازوں کیلئے محدود پیمانے پر فضائی حدود کھول رہے ہیں، وزیراعظم
June 20, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ کل سے بین الاقوامی پروازوں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود محدود پیمانے پر کھول رہے ہیں۔ فضائی حدود کھولنے کا مقصد خاص طور پر بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپسی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1274192870577188865?s=20 وزیراعظم نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ وباء کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے سب سے زیادہ مشکلات برداشت کیں۔ سمندر پار پاکستانیوں کی ہمت اور حوصلے پر ہمیں فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ سمندر پار پاکستانیوں کو واپسی پر ہر قسم کی سہولت فراہم کریں گے۔