Saturday, April 27, 2024

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں کا مقبوضہ وادی میں آبادی کے تناسب میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے خلاف جدوجہد تیز کرنےپر اتفاق

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں کا مقبوضہ وادی میں آبادی کے تناسب میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے خلاف جدوجہد تیز کرنےپر اتفاق
May 24, 2016
  سرینگر(92نیوز)کُل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر  میں آبادی کے تناسب میں کسی بھی قسم  کی تبدیلی کے خلاف جدوجہد  تیز کرنے پر  اتفاق کیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق میرواعظ عمرفاروق نے بزرگ کشمیری  رہنماسیدعلی گیلانی سے ملاقات کی  اس موقع پر  حریت رہنما یاسین ملک بھی موجود  تھے ۔ ملاقا ت میں بھارتی مظالم سمیت کشمیر کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا میرواعظ عمرفاروق نے  بعد میں اپنے  ٹوئٹر  پیغام میں کہا کہ ملاقات میں  بی جے پی حکومت  کی طرف سے کشمیرکی آبادی کے تناسب میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے خلاف مہم چلانے پراتفاق کیاگیا جبکہ یہ بھی طے کیا گیا کہ  مقبوضہ وادی  میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے لئے  بھارتی فوجیوں اورپنڈتوں کی نئی آبادیوں کے قیام  کی مزاحمت کی جائے گی ۔۔