Friday, April 26, 2024

کل جماعتی حریت کانفرنس جموں وکشمیر کی جانب سے بھاتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

کل جماعتی حریت کانفرنس جموں وکشمیر کی جانب سے بھاتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
August 15, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) کل جماعتی حریت کانفرنس جموں و کشمیر کی جانب سے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے بھارتی حکومت کو متنبہ کیا کہ طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو دبانے سے باز رہے۔

بھارت کے یوم آزادی پر کشمیریوں کا یوم سیاہ ، کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ظلم وجبر، بلاجواز گرفتاریوں اور کرفیو پر بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کیا گیا ۔

مظاہرین نے بھارتی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ، مظاہرین نے ہاتھوں پر بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ مقررین نے خطاب میں مودی سرکار کو اڑے ہاتھوں لیا ، کہا بھارت مقبوضہ کشمیر کو مسلم اقلیت میں بدلنے کی سازش کر رہا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے پر تلا ہوا ہے، اقوام عالم بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔