Friday, April 26, 2024

کل تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں ، کراچی میں طلبہ کشمش کا شکار

کل تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں ، کراچی میں طلبہ کشمش کا شکار
November 26, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں والدین پریشان ہیں کہ کل تعلیمی ادارے کھلیں گے یانہیں ۔ جامعہ کراچی میں امتحانات ہونگے یا ملتوی ہوجائیں گے ۔ پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن نے حکومت سے کل تعلیمی ادارے بندرکھنے کی اپیل کی ہے لیکن سندھ سرکار کوئی واضح اعلان نہیں کررہی ۔
کراچی یونیورسٹی کےوائس چانسلر نے پیر کو ہونے وانے امتحان ملتوی کرنے کا پیغام دیا مگر کچھ دیربعد ترجمان نے امتحانات معمول کےمطابق ہونے کابیان جاری کردیا۔یہ بھی کہاکہ تعلیمی عمل بھی روزانہ کی طرح ہوگا۔
پرائیویٹ اسکولز کی ایسوسی ایشنز نے سندھ سرکار سے اپیل کی کہ کل تعلیمی ادارے بندرکھنے کااعلان کرئے۔
لیکن محکمہ تعلیم سندھ کاکہناہےحالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔اعلی حکام کی ہدایت کےبعد واضح پالیسی کا اعلان کریں گے۔
سندھ مدرستہ الاسلام یونیورٹی کےطلبا مطمئن ہوجائیں کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے پیرکوتدریسی عمل معطل رکھنے کااعلان کیاہے۔
ایس ایم آئی یو میں کل ہونے والے انٹرویو بھی نہیں ہوں ۔ وفاقی جامعہ اردو نے بھی طلبا کی پریشانی کو مدنظررکھتے ہوئے تدریسی عمل معطل رکھنے کااعلان کیاہے۔