Monday, September 16, 2024

کل بھوشن یادیو تک رسائی کی بھارتی درخواست زیرغورہے : پاکستانی ہائی کمشنر

کل بھوشن یادیو تک رسائی کی بھارتی درخواست زیرغورہے : پاکستانی ہائی کمشنر
April 7, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ کل بھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی بھارتی درخواست زیرغورہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت میں عدم اعتمادکی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیرہے۔ پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے لئے بھارتی ٹیم کاپاکستان آنے کاامکان نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاک بھارت امن مذاکرات کاعمل معطل ہے۔ پاکستان آگاہ ہے کہ ملک کوکون غیرمستحکم کرنا چاہتا ہے۔ ”را“ کے دہشت گرد کلبھوشن یادیوکی حالیہ گرفتاری نے پاکستان کے موقف کی تصدیق کر دی۔ پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم ملک مخالف سرگرمیاں کرنے والوں کے خلاف مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہیں۔ پاکستان بھارت کے ساتھ برابری کی بنیادپر پرامن مذاکرات چاہتا ہے ۔ عبدالباسط نے کہا 19واں سارک سمٹ رواں برس نومبر میں اسلام آباد میں ہو گا۔