Monday, May 13, 2024

کل ایک نانی اماں ورکرز کو اداروں پر حملہ آور ہونے کی ترغیب دے رہی تھیں، فردوس عاشق

کل ایک نانی اماں ورکرز کو اداروں پر حملہ آور ہونے کی ترغیب دے رہی تھیں، فردوس عاشق
March 22, 2021

لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کو نشانے پر رکھ لیا، کہا کل ایک نانی اماں ورکرز کو ورغلا رہی تھیں اور اداروں پر حملہ آور ہونے کی ترغیب دے رہی تھیں۔

سوموار کو لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران اُن کا کہنا تھا کہ، فلمی اسٹائل کی بڑھکیں فلموں میں ہی اچھی لگتی ہیں، فلموں سے متاثر ہیں تو آپ اس شعبے کی طرف توجہ دیں۔ ظاہر ہوتا ہے وہ فلمی اسٹائل میں نیب جانا چاہتی ہیں، جعلی راجکماری کو پیغام دینا چاہتی ہوں آپ پھولن دیوی کا روپ نہ دھاریں۔

اُنہوں نے کہا کہ، مولانا کوجاتی عمرہ بلانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، سیاست میں ن اور ش مدمقابل آگئی ہیں، اس میں آپ کی دال گلتی نظر نہیں آتی، قانون کو ہاتھ میں لینے کے بجائے قانون کو جواب دیں۔

فردوس عاشق مزید بولیں کہ، پی ڈی ایم کی ہانڈی بیچ چوراہے میں پھوٹ چکی، مولانا کوجاتی عمرہ بلانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، نون اور شین مدمقابل آگئیں، مریم نواز کی دال گلتی نظر نہیں آتی۔