Thursday, April 18, 2024

کفرٹوٹاخداخداکرکے بیس ستمبر کو پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات

کفرٹوٹاخداخداکرکے بیس ستمبر کو پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات
March 10, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)کفرٹوٹاخداخداکرکےالیکشن کمیشن نے نے پنجاب سندھ اور اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول تیار بالآخرتیارکرہی لیا۔ پنجاب اور سندھ میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی چھبیس سے تیس جولائی تک وصول کیئے جائیں گے۔ امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال پانچ سے دس اگست تک ہو گی ۔ ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کے خلاف پندرہ اگست تک اپیلیں دائر کی جاسکیں گی جنہیں اکیس اگست تک نمٹایا جائے گا۔ امیدوار تئیس اگست تک انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے سے دستبردار ہو سکیں گے جبکہ چوبیس اگست کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔ وفاقی دارالحکومت کی تاریخ میں ہونے والے پہلے بلدیاتی انتخابات کیلئے نامزدگی فارمز آٹھ سے دس جون تک وصول کیئے جائیں گے۔ سکروٹنی پندرہ سے بیس جون تک ہو گی ۔ اپیلوں کیلئے چوبیس جون جبکہ ان اپیلوں پر فیصلوں کیلئے تیس جون کی تاریخیں مقرر کی گئی ہیں۔ سات جولائی تک امیدوار وں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی اور پچیس جولائی کو پولنگ ہوگی۔