Tuesday, April 23, 2024

کفایت شعاری برتو، غیرضروری چیزیں خریدنے سے بچو، ملکہ الزبتھ کے خطاب پر لندن میں سیکڑوں لوگوں کا حکومت کیخلاف مظاہرہ

کفایت شعاری برتو، غیرضروری چیزیں خریدنے سے بچو، ملکہ الزبتھ کے خطاب پر لندن میں سیکڑوں لوگوں کا حکومت کیخلاف مظاہرہ
May 28, 2015
لندن (92نیوز) ملکہ الزبتھ دوم کے برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کے بعد لندن میں کفایت شعاری کی تجویز کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے بعد نئی بننے والی پارلیمنٹ کے افتتاحی سیشن سے ملکہ الزبتھ دوم نے خطاب کیا جس میں انہوں نے ملک میں کفایت شعاری اور عوام کو غیرضروری اشیاءخریدنے سے پرہیز کرنے پر زور دیا۔ ملکہ کے اس بیان کے بعد برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اوراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے جن پر کفایت شعاری اور موجودہ کنزرویٹو حکومت کیخلاف نعرے درج تھے۔ احتجاج میں شریک بعض لوگوں نے چہروں پر ماسک بھی چڑھا رکھے تھے۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ بھی ہوئی جس پر پولیس اہلکاروں نے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔