Saturday, April 27, 2024

کفایت شعاری اپناتے ہوئے حکومتی اخراجات میں کمی کی ، حفیظ شیخ

کفایت شعاری اپناتے ہوئے حکومتی اخراجات میں کمی کی ، حفیظ شیخ
June 12, 2019
اسلام آباد (92 نیوز)مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں کہا کہ کفایت شعاری اپناتے ہوئے حکومتی اخراجات میں کمی کی گئی ہے ، پاک فوج کے بجٹ میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ مشیر خزانہ نے اسلام آباد میں  پوست بجٹ پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت سے پہلے100ارب ڈالر کے قرض لیے گئے، حفیظ شیخ کفایت شعاری اپناتے ہوئے حکومتی اخراجات میں کمی کی، مشیر خزانہ برآمدات میں کمی ہوئی، جس سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ ہمیں اپنے اخراجات کم کرنا ہیں ،ریونیو کے ہدف کو چیلنجنگ بنایا ہے،  پاکستان کے مفاد کےلیے ٹیکس کی ادائیگی کرنا ہوگی، ترقی یافتہ ممالک کی نسبت ہمارے ہاں امیر لوگ کم ٹیکس دیتے ہیں۔ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کے لیے سوچیں، سیاست اور سچائی کو الگ الگ رکھیں، قرض لینے پر ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، پہلے دن سے ہمیں تمام اخراجات قرض لے کر پورا کرنے پڑ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 31 ہزار ارب کا قرض ورثہ میں ملا ، ٹیکس کی آدھی رقم قرض اتارنے میں چلی جاتی ہے، ملکی معیشت مشکل صورتحال سے گزر رہی ہے،ہمارے مسائل ویسے کے ویسے ہیں۔