Saturday, April 27, 2024

کشن گنگا ڈیم پر پاکستان عالمی بینک سے رجوع کرے گا ، اعزاز چودھری

کشن گنگا ڈیم پر پاکستان عالمی بینک سے رجوع کرے گا ، اعزاز چودھری
May 20, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے کہا کشن گنگا ڈیم پر پاکستان عالمی بینک سے رجوع کرے گا۔ پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے اپنے بیان میں مسئلہ فلسطین پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفارتخانےکی القدس منتقلی پر پاکستان کو تحفظات ہیں۔ اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین پر قراردادوں کونظراندازکیا جا رہاہے۔ عالمی برادری نہتے فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم پر آواز اٹھائے۔ مسئلہ کشمیر سے متعلق انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ تمام امریکی طبقوں تک اپنی آواز پہنچائی جائے، عالمی بنک کے صدر سے ملاقات میں کشن گنگا سمیت رتلے اور دیگر بھارتی منصوبوں پر بھی بات کی جائےگی۔