Wednesday, May 22, 2024

کشمیریوں کےحق خودارادیت سےمتعلق سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،آرمی چیف

کشمیریوں کےحق خودارادیت سےمتعلق سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،آرمی چیف
October 3, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت سےمتعلق سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس میں مجموعی تذویراتی، قومی سلامتی ماحول اور بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1179741217363562496 آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری قیادت نے جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران تنازعہ کشمیر، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کی کاوشوں کو سراہا ۔ شرکا نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی۔ عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کی سازشیں ناکام بنا دی گئی ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔ وطن عزیز کا ہر قیمت پر دفاع یقینی بنایا جائیگا۔ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت سے متعلق کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔