Tuesday, April 16, 2024

کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد میں شہری کثیر تعداد میں باہر نکل آئے

کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد میں شہری کثیر تعداد میں باہر نکل آئے
August 30, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد میں وزیر اعظم کی اپیل  پر شہری کثیر تعداد میں باہر نکل آئے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ڈی چوک کچھا کھچ بھر گیا۔ شرکا کے فلک شگاف نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ سکولوں کے بچوں سمیت خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد نے ڈی چوک پہنچ کر پیغام دیا کہ ہم سب کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کشمیر اور پاکستان کے حق میں نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ شہریوں کا کہنا تھا کشمیر پاکستان کا حصہ ہے، ہم دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اگر جنگ ہوئی تو پوری قوم تیار ہے۔ ریلی میں موجود شہریوں نے ہاتھوں میں کشمیری جھنڈے اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑی تعداد میں شہری سڑکوں پر نکلے۔ احتجاج میں شامل افراد کا کہنا تھا کشمیر کی آزادی کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے۔