Thursday, May 9, 2024

کشمیریوں کیلئے جدوجہد پر عمران خان کے مشکور ہیں ، غلام نبی فائی

کشمیریوں کیلئے جدوجہد پر عمران خان کے مشکور ہیں ، غلام نبی فائی
September 23, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز)  کشمیری رہنما غلام نبی فائی نے کہا کہ کشمیریوں کیلئے  آواز بلند کرنے پر عمران خان کے مشکور ہیں، بد قسمتی سے  مقبوضہ کشمیر کے لوگوں  تک ہمارا پیغام نہین پہنچ سکتا کیوں کہ وہاں مکمل بلیک آؤٹ ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے حالات کو نارمل کہنا فریب ہے  ، بی بی سی

غلام نبی فائی کا کہنا تھا بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ5 ہفتوں میں جو ہزاروں لوگ تعینات کیے ہیں ان کا تعلق فوج سے نہیں بلکہ آر ایس ایس سے ہیں۔ کشمیریوں کیلئے جدوجہد پر عمران خان کے مشکور ہیں۔

سلامتی کونسل کشمیر تنازع حل کرانے میں ناکام رہی ، طیب اردوان

دوسری جانب  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے صدرانٹرنیشنل کرائسس گروپ رابرٹ مالے نے واشنگٹن میں ملاقات کی۔ جس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔