Sunday, May 12, 2024

کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی، دنیا بھر میں 5 فروری کو کشمیر ڈے منایا جائے گا

کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی، دنیا بھر میں 5 فروری کو کشمیر ڈے منایا جائے گا
February 2, 2020
لاہور (92 نیوز) کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دنیا بھر میں پانچ فروری کو کشمیر ڈے منایا جائے گا، اس حوالے سے زندہ دلان لاہوربھی خاصے پرجوش ہیں، انکا کہنا ہے کشیمر پاکستان کا تھا ہے اور ہم اسے حاصل کر کے رہیں گے۔ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دنیا بھر میں پانچ فروری کو کشمیر ڈے منایا جائے گا۔ اس موقع پرلاہور میں بھی مختلف تقریبات اور ریلیوں میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اہم مقصد یہی ہے کہ اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو یاد دلایا جا سکے کہ پاکستانی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شہریوں کاکہنا ہے کہ کشمیروں کی آزادی کے لئے سردھڑی بازی لگادیں گے، مزید کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اس کا تحفظ ہر پاکستانی کا فرض ہے۔ بھارتی حکومت نے گزشتہ سال سے مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم کرکے لاکھوں  کشمیریوں کو محبوس کر رکھاہے۔